کھیل

خیبرپختونخوا کی پہلی وومن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ فاٹا سٹرائیکرز کے نام

ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے فائنل میں فاٹا سٹرائیکرز نے ایک شاندار مقابلے کے بعد راولپنڈی ہِٹرز کو 110 رنز سے شکست دی اور چیمپئنز کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

خیبرپختونخوا کی پہلی وومن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ فاٹا سٹرائکرز نے اپنے نام کرلی۔

ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے فائنل میں فاٹا سٹرائیکرز نے ایک شاندار مقابلے کے بعد راولپنڈی ہِٹرز کو 110 رنز سے شکست دی اور چیمپئنز کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

فاٹا سٹرئیکرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز کا ہدف سیٹ کیا جس میں عائشہ 55، رمیم شمیم 36 جبکہ کپتان جویریہ 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب میں کھیلتے ہوئے راولپنڈی ہِٹرز کی پوری ٹیم 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی اور فاٹا ٹیم کی کپتان جویریہ کو یکے بعد دیگرے 3 سنچریاں سکور کرنے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی جاپان کے اعزازی سفیر صاحبزادہ فضل کریم تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان اور وجاہت اللہ واسطی شامل تھے۔

تقریب میں کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کے ساتھ ساتھ ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button