کھیل
بابراعظم۔۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز
انہوں نے 2016ء سے 2018ء کے دوران 26 میچز میں 57.57 کی اوسط سے رنز بنا کر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا بہترین اوسط سے رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم نے یہ ریکارڈ گزشتہ شب دبئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کے موقع پر حاصل کیا۔
انہوں نے 2016ء سے 2018ء کے دوران 26 میچز میں 57.57 کی اوسط سے رنز بنا کر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا بہترین اوسط سے ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ اس سلسلے میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 29 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔