کھیل

وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

وزیراعظم کا اس سلسلے میں جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا جبکہ مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کا اس سلسلے میں جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا جبکہ مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

11ویں سیریز جیتنے پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں بہترین ٹیم اسپرٹ دیکھنے کو نظر آئی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں کیویز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچز پر مشتمل ونڈے سیریز کھیلے گا جس کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلیں گی۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہائٹ واش کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button