نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ ابھی تھوڑی دیر میں شروع ہونے والا ہے۔
قبل ازیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ایک شاندار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مبنی ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ونڈے 7، دوسرا 9 جبکہ آخری ایک روزہ میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔