پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں ایک شاندار اور کانٹے کے مقابلے کے بعد گرین شرٹس نے کیویز کو دو رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ پاکستان سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11ویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں ایک شاندار اور کانٹے کے مقابلے کے بعد گرین شرٹس نے کیویز کو دو رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ پاکستان سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11ویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ونڈے اور تین میچز پر ہی مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی تھی جبکہ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فرین شرٹس نے کینگروز کو کلین سویپ کر دیا تھا۔