کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا ایک روزہ عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر وہ ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے ایک روزہ عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر وہ ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

اظہر علی نے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ فوری نہیں بلکہ عرصہ سے ان کے زیرغور رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز بہترین کپتان ہیں ٹیم کو جنہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اظہر علی نے  53 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 36.9 کی اوسط سے ایک ہزار 845 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

2011 میں بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اظہرعلی کا بہترین انفرادی سکور 102 رنز رہا۔

2015 ورلڈ کپ کے بعد انہیں قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تاہم ان کی قیادت میں ٹیم آئی سی سی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ فروری 2017 میں آسٹریلیا سے سیریز چار ایک سے ہارنے پر انہوں نے کپتانی سے استعفی دیدیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button