پشاور، خواتین کی پہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا افتتاح کر دیا گیا
ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے میچ میں راولپنڈی ہِٹرز نے کراچی کوئینز کو جبکہ دوسرے میچ میں فاٹا سٹرائکرز نے پشاور پیغلے کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پشاور میں پہلی خیبر پختونخوا ٹی ٹونٹی خواتین کرکٹ لیگ کا افتتاح کر دیا گیا۔
ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے میچ میں راولپنڈی ہِٹرز نے کراچی کوئینز کو جبکہ دوسرے میچ میں فاٹا سٹرائکرز نے پشاور پیغلے کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پہلے میچ میں کراچی کوئینز کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا اور پوری ٹیم 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کوئینز کی جانب سے مہناز 21 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔
راوالپنڈی ہِٹرزکی جانب سے آئمہ نے تین،نائلہ نذیر نے دو جبکہ ثمینہ بی بی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں کھیلتے ہوئے پنڈی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، راولپنڈی ہِٹرز کی جانب سے آئمہ نے 27 اور ریمیش نے 13رنز بنائے۔
دوسرے میچ میں پشاور پیغلے کو فاٹا سٹرائکرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پشاور کی جانب سے گل پری نے شاندار بیٹنگ کرکے 23 رنز سکور کیے۔
فاٹا سٹرائکرز کی جانب سے ثنا فاطمہ نے تین ،مدیحہ نے دو جبکہ ماہام طارق،رمیم شمیم اور ماریہ رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
فاٹا سٹرائکرز کی جانب سے ثناء عروج نے 38 رنز سکور کئے اور نمایاں کھلاڑی رہیں جبکہ پشاور پیغلے کی طرف سے نوشین شاہ اور ثناء لیاقت نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی رکن صوبائی اسمبلی سمیرا جس کی مہمان خصوصی تھیں۔