کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بارش کی نذر، پاکستان، بھارت مشترکہ چیمپئن قرار

ایونٹ کی رنراپ ٹیم کیلئے ملائشیا اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ پینلٹی سٹروکس پر منتج ہوا جس میں ملائیشیا نے جاپان کو تین دو سے شکست دی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ تیز بارش کے باعث  نہ ہوسکا جس پر پاکستان اور بھارت دونوں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا گیا۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں  منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ کل سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا گیا۔

ایونٹ کی رنراپ ٹیم کیلئے ملائشیا اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ پینلٹی سٹروکس پر منتج ہوا جس میں ملائیشیا نے جاپان کو تین دو سے شکست دی۔

قبل ازیں ہفتے کے روز پاکستان ملائیشیا کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچا تھا جبکہ بھارت نے جاپان کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دو بار یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔

پاکستان نے 2012 اور 2013 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بھارت 2011 اور 2016 میں ایشین چیمپئن بنا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button