ٹوئنٹی20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی درجہ بندی کے مطابق انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے ٹوئنٹی20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر جبکہ بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی درجہ بندی کے مطابق انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح بلے بازوں میں فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں شاداب خان بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس کے علاوہ آل راﺅنڈرز کی کٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا جہاں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈومینی چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئل پانچویں نمبر پر ہیں۔
بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا راج ہے، جبکہ فخر الزمان دوسرے، بھارت کے کوکیش راہول تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے جبکہ بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی، شاداب خان دوسری، نیوزی لینڈ کے آئش سودھی تیسری، انڈیا کے یوزویندرا چاہل چوتھی اور نیوزی لینڈ ہی کے مچل سانٹنر پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد عامر کا 13 واں نمبر ہے۔