کھیل
ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندیوں کا اعلان، گرین شرٹس کی ساتویں پوزیشن برقرار
آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے باوجود نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار رہی البتہ گرین شرٹس کے رینکنگ پوائنٹس اب88 سے بڑھ کر 95 ہوگئے ہیں۔

کرکٹ کے عالمی ادارے (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں آیا۔
آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے باوجود نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار رہی البتہ گرین شرٹس کے رینکنگ پوائنٹس اب88 سے بڑھ کر 95 ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا کے پوائنٹس 97 ہیں۔
دوسری جانب سیریز میں ناکامی نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا بلکہ کینگروز 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ کرکٹ درجہ بندی کے مطابق بھارت پہلی، جنوبی افریقہ دوسری، انگلینڈ تیسری، نیوزی لینڈ چوتھی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے کی ٹیم دسویں پوزیشن پر ہے۔