بولان اور بگٹی سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش، پشاور زلمی کا کوئٹہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کا اعلان
جاوید آفریدی نے جنرل عاصم باجوہ کو خیبر پختونخواہ میں زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام زلمی سکول لیگ , زلمی مدرسہ لیگ اور دیگر پراجیکٹس سے آگاہ کیا جبکہ کوئٹہ اور بلوچستان میں بھی نوجوان کرکٹرز کے لیے مشترکہ پروگرام کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید افریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی بولان اور بگٹی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کرے گی
ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کے موقع پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کوئٹہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کیلئے پاک آرمی کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں کوئٹہ میں کرکٹ کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے پشین میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے علاوہ بولان اور بگٹی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔