کھیل

ٹیسٹ سیریز: پاکستان نے ٹاس چیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کینگروز سے مقابلے کے لیے مضبوط بیٹنگ لائن ترتیب دی گئی ہے، جبکہ آسٹریلین ٹیم میں بھی 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

دبئی میں آج سے شروع ہورہی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اوپنر کی حیثیت سے امام الحق کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سرفراز کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کو ذمہ داری دکھانا ہوگی۔

پاکستان کی ٹیم میں اظہر علی ،اسد شفیق، بابر اعظم اور حارث سہیل پر مشتمل مظبوط بیٹنگ لائن میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گےجبکہ فاسٹ بولروہاب ریاض یا میر حمزہ میں کسی ایک کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے ہوگا۔

دوسری جانب کینگروز بھی 3 نئے کھلاڑیوں کے ساتھ گرین شرٹس کا مقابلہ کریں گے۔ مارنس لابشین،ارن فنچ اور ٹریوس ہیڈ، فنچ اور ہیڈ کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button