ابوظہبی، لاہور قلندرز نے یارکشائر وائی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
یارکشائر وائی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 184رنز بنائے تھے۔ بروک نے 37 گیری بیلنس 33 اسکور کیا جبکہ لیننگ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ابوظبی میں ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر کے 100رنز کی بدولت یارکشائر وائی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یارکشائر وائی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 184رنز بنائے تھے۔ بروک نے 37 گیری بیلنس 33 اسکور کیا جبکہ لیننگ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور فرحان راجہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے عمران نذیر اور کپتان سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا، عمران نذیر ایک رنر بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ سہیل اختر نےبرق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 56 گیندوں پر سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔
لاہور قلندرز نے 185 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا، لاہور کی جانب سے سہیل اختر 100 اور بلال ارشاد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فل سالٹ 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ ایک موقع پر فیلڈ امپائر نے سہیل اختر کو آؤٹ قرار دے دیا تھا تاہم سہیل اختر کو تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس کے بعد فیلڈ امپائر نے فیصلہ تبدیل کر کے چھکے کا اشارہ کیا۔
لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ کی تلاش میں بہت محنت کی ہے، ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ عاقب جاوید کو جاتا ہے