کھیل

آئی سی سی کا نئی درجہ بندیوں کا اعلان، افغان لیگ سپنر راشد خان بیسٹ آل راؤنڈر قرار

راشد خان ایشیاء کپ میں دس وکٹیں لینے کے علاوہ 87 رنز سکور کرکے آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ باؤلنگ کی درجہ بندی میں وہ بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیاء کپ کے اختتام پر ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندیوں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق بیٹنگ میں بابراعظم دوسری پوزیشن سے تنزلی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ میں پاکستان اپنی پانچویں پوزیشن پر بدستور براجمان ہے تاہم ایشیاء کپ میں خراب کارکردگی کے باعث تین قیمتی پوائنٹس سے محروم ہوا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیاء کپ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی ان کی پوزیشنوں میں بہتری کا باعث بنی ہے۔۔

واضح رہے کہ بھارتی سٹار بلے باز روہیت شرما نے ایشیاء کپ میں 317 رز بنائے تھے جس کی بدولت وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بیٹنگ میں ویراٹ کوہلی کا راج بدستور قائم ہے۔

دوسری جانب شیکھر دھون چار درجے ترقی پاتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ادھر افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ایشیاء کپ میں دس وکٹیں لینے کے علاوہ 87 رنز سکور کرکے آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ باؤلنگ کی درجہ بندی میں وہ بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button