کھیل
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان، محمد عامر ٹیم سے باہر
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، میر حمزہ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض شامل ہیں۔

ایشیاٰ کپ کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق ٹیم کی قیادت سرفراز کریں گے جبکہ محمد عامر کو سکوڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، میر حمزہ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاک آسٹریلوی سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز سے فراغت کے فوری بعد قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی جبکہ دو ایک روزہ میچز کھیلے گی۔