کھیل

ایشیاء کپ، بنگلہ دیش کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

اننگز کا آغاز حسب معمول مایوس کن رہا اور صرف 18 رنز پر گرین شرٹس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،کپتان سرفراز احمد 10، فخر زمان  اور بابراعظم  ایک ایک رن بناکر چلتے بنے جبکہ اس وقت کریز پر امام الحق اور شعیب ملک موجود ہیں، پاکستان نے 15 اوورز کے اختتام پر 56 رنز بنا لیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے انتہائی اہم میچ میں بنگلہ دیش کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے تھوڑی دیر قبل تک جس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنائے تھے۔

اننگز کا آغاز حسب معمول مایوس کن رہا اور صرف 18 رنز پر گرین شرٹس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،کپتان سرفراز احمد 10، فخر زمان  اور بابراعظم  ایک ایک رن بناکر چلتے بنے جبکہ اس وقت کریز پر امام الحق اور شعیب ملک موجود ہیں، پاکستان نے 15 اوورز کے اختتام پر 56 رنز بنا لیے ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی باؤلرز کے تباہ کن سپیل نے حریف ٹیم کے ابتدائی تین بلے بازوں کو صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

آؤٹ ہونے والے بیٹسمین لیتن داس 6، سومیا سرکار صفر اور مومن الحق 5 رنز بناسکے۔

اس کے بعد تجربہ کار مشفق الرحیم اور محمد متھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا تاہم محمد متھون 60 رنز پر حسن علی  کے ہاتھوں جب کہ مشفق الرحیم ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جنید خان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے  4 جب کہ  نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2،2 شکار کیے۔

سپنر شاداب خا ن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس اہم مقابلے کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج کا میچ انتہائی اہم ہے کہ جیتنے والی ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button