کھیل

ایشیاء کپ، سپر فور مرحلے میں ہندوستان کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور ہندستان کے مابین میچ جاری ہے جہاں تھوڑی دیر قبل تک 22 ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے 111 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور ہندستان کے مابین میچ جاری ہے جہاں تھوڑی دیر قبل تک 22 ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے 111 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاری میچ میں تاس جیت کر افغانستان نے ہندوستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت ایونٹ کے فائنل کیخلاف پہلے سے ہی کوالیفائی کر چکا ہے تاہم فائنل میں اس کے مدمقابل کون سی ٹیم اترے گی اس کا فیصلہ کل کا میچ کرے گا جو پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

جمعہ کو فائنل میں پاکستان کے جیتنے کی صورت ہندوستان کو پاکستان کا جبکہ ہارنے کی صورت بنگلہ دیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ سپر فور مرحلے میں اس  سے قبل ہندوستان اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے اور اس وقت چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پاکستان دو میں سے ایک جیت اور ایک ہار کر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح بنگلہ دیش نے بھی دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے فتح جبکہ دوسرے میں شکست کاسامنا کرنا پڑا اور اب پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان دو مییچز کھیل اور دونوں ہار کر آخری نمبر پر ہے جبکہ آج کا میچ ہارنے کے بعد وہ فائنل کی دوڑ سے مکمل طور پر باہر ہو جائے گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button