کھیل

ایشیاء کپ سپر 4، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

واضح رہے کہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی اس لیے میچ دونوں ٹیموں کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں آج ایک بار پھر دو میچز کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ آج پاک بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے مابین دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی اس لیے میچ دونوں ٹیموں کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

دوسی جانب سپر فور مرحلے کا چوتھا میچ آج ہی افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپرفور مرحلے میں اب تک دو میچ ہوئے ہیں جن میں سے ایک میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تو دوسری جانب بنگلہ دیش کو ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button