کھیل
ایشیاء کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، 3 کے سکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ
واضح رہے کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جبکہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا ہے۔

متحدہ عرب امارت میں جاری ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے تھوڑی دیر قبل تک دو وکٹوں کے نقصان پر 3 رنز بنائے تھے۔
دبئی سٹیڈیم میں کھلیے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں مدمقابل دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ناقابل شکست رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی بار ایشیا کپ میں مد مقابل ہیں۔
قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جبکہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا ہے۔