کھیل

ایشیاء کپ میں روایتی حریف پاک بھارت کل آمنے سامنے

واضح رہے کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا سب سے سنسنی خیز میچ کل روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے مابین دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی آمد بھی متوقع ہے۔

میچ  پاکستانی وقت کے مطابق  شام 4:30 بجے کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا ہے۔

 دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں اور امکان ظاہر ہے کہ وہ کل دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ سٹیڈیم جا کر دیکھیں گے۔

قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن میں جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

دوسری جانب بھارت کے مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہیت شرما ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں

کرکٹ تجزیہ نگاروں کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو اس مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button