کھیل

ایشیاء کپ، افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا ایونٹ سے باہر

ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دیدی۔

ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں بلے باز جبکہ سری لنکا کی جانب سے 5 وکٹوں کے ساتھ تھسارا پریرا نمایاں باؤلر رہے۔

جواب میں سری لنکن ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوادی۔

دوسری وکٹ کے لیے تھرنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔

تھرنگا 36، ڈی سلوا 23، میتھیوز 22 اور تھیسارا پریرا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

42 ویں اوور میں پوری سری لنکن ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب، اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 137 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button