ایشیاء کپ، تیسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کچھ دیر قبل 37ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے 174 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کا تیسرا میچ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں سری لنکا کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کچھ دیر قبل 37ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے 174 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے پہلے میچ میں جسے بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت گروپ بی میں بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف آسان فتح کے نتیجے میں پاکستان گروپ اے میں دو پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو 116 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا اور دو وکٹوں کے نقصان پر بڑی آسانی سے ہدف حاصل کر لیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 50 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ فخر زمان 24 اور بابر اعظم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
یہ بی خیال رہے ایونٹ کا میگا میچ بدھ کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔