پاکستان سپرلیگ فور کا میلہ 14 فروری سے دبئی میں سجے گا، فائنل شہر قائد میں!
بورڈ کے سربراہ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضا سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا جبکہ میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے بڈز کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔

پاکستان سپرلیگ فور کا میلہ 14 فروری سے دبئی میں سجے گا جبکہ 17 مارچ کو کراچی میں فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگی۔
بورڈ کے سربراہ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضا سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا جبکہ میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے بڈز کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔
اجلاس میں آخری 8 میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں جب کہ فائنل 17 مارچ کو شہر قائد میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ پرانے طریقہ کار کے تحت اکتوبر کے آخری ہفتے ہوگا جبکہ ہر فرنچائز ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب گورننگ کونسل کے ارکان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔