کھیل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہوگیا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم ہانگ کانگ کی ہوگی جس نے کوالیفائنگ میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو شکست دے کر میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہوگیا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم ہانگ کانگ کی ہوگی جس نے کوالیفائنگ میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو شکست دے کر میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 15 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا میچ 16 نومبر کو ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

اس کے بعد ایونٹ کا سپر فور مرحلہ شروع ہوگا جس میں ٹاپ چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بالرحسن علی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیاء میں فتح حاصل کرے گی اور وہ بھارت کے خلاف میچ میں بھی بھرپورجذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میںقومی ٹیم اچھی کارکردگی کے باعث ٹائٹل اپنے نام کرنےکے لیے پرعزم ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button