کھیل
ایشیاء کپ 2018 کے لیے پی سی بی نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا اور محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ڈراپ جب کہ شان مسعود کو تیسرے اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا جس سے محمد حفیظ اورعماد وسیم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا اور محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ڈراپ جب کہ شان مسعود کو تیسرے اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا۔
16 رکنی سکواڈ میں امام الحق، فخرزمان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے شاہینوں کا ٹاکرا ہوگا۔