احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے
نیا چیئرمین منتخب کرنے کیلئےآج اس کا باقاعدہ طور پرطریقہ کار اختیار کرنا تھا لیکن مقابلے میں کوئی دوسراامیدوار نہیں تھا جس کی وجہ سے احسان مانی بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے

احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں ،ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور یوں وہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، وہ آئی سی سی کے صدربھی رہ چکے ہیں۔
نیا چیئرمین منتخب کرنے کیلئےآج اس کا باقاعدہ طور پرطریقہ کار اختیار کرنا تھا لیکن مقابلے میں کوئی دوسراامیدوار نہیں تھا جس کی وجہ سے احسان مانی بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے
احسان مانی اگلے تین سال تک بحیثیت چیئرمین کرکٹ بورڈ فرائض انجام دیں گے۔
عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہوکر احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین نامزد کیا تھا،چیئر مین کی نامزدگی ملک کا وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہونے کی حیثیت سے کرتا ہے۔ احسان مانی آئی سی سی کے صدربھی رہ چکے ہیں
واضح رہے کہ نجی سیٹھی کے استعفے کے بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا تھا۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے، وہ اپنے ساتھ وسیع اور قیمتی تجربہ لائیں گے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ تین سال تک آئی سی سی میں خزانچی رہے اور پھر 3سال تک آئی سی سی کی سربراہی کی۔
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں احسان مانی اسد علی خان (پیٹرن ان چیف کے نامزد کردہ)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین (واپڈا)، ڈاکٹر نجیب صائم (ایچ بی ایل)، محمد ایاز بٹ (کے آر ایل)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیا (ایس ایس جی سی)، مراد اسمٰعیل (کوئٹہ ریجن)، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی (لاہور ریجن)، کبیر احمد خان (فاٹا ریجن)، کیپٹن (ر) جہانزیب خان (سیکریٹری برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ) شامل ہیں۔