کھیل

پشاور زلمی فاؤنڈیشن کھلاڑیوں کی تلاش میں مردان پہنچ گیا، ٹیلنٹ کیمپ قایم

مردان سپورٹس کمپلیکس میں پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع بھر کے اٹھارہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں  کے لئے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد اٹھارہ سال کم عمر کھلاڑیوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کے ججوں میں سابقہ کرکٹر انضمام الحق، محمد اکرم اور فضل اکبر سمیت کئی کھلاڑی شامل تھے۔

اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس کیمپ میں ضلع بھر سے بارہ کھلاڑیوں کا شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ٹرائل کے لئے آیے ہوئے ایک کھلاڑی نے ٹی این این کو بتایا حکومت کو چاہئے کہ انڈر سکسٹین سے انڈر نائنٹین تک ایسے ٹرائلز شروع کرے جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے ائے گا جو کہ ہمارے صوبے کے لئے باعث فخر ہے۔ ان کے مطابق ان ٹرائلز سے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نئے کھلاڑی بھی سامنے آسکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button