کھیل

نیوزی لینڈ کےخلاف پاکستان کی فتح، محمد عامر کی دنیائے کرکٹ میں واپسی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو سولہ رنز سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکہتر رنز کا ہدف مقرر کیا۔ اس ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ساری ٹیم ایک سو پچپن پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، جبکہ شاہد آفریدی اور عمر گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان گر باقی دونوں میچ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی کے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 16 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیت کر جیت اور ہار کا حساب بھی برابر کردیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم دھوے دار بیٹنگ کے ذریعے حریف بولرز پر چکے چڑانے والے بیٹسمینوں کی وجہ سے 172 رنز کا ہدف عبور کرنے کے لیے فیورٹ سمجھی جارہی تھی۔ مارٹن گپٹل کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ولیم سن اور کالن منرو نے80 رنز کی عمدہ شراکت بھی قائم کی لیکن پاکستانی بولرز ایک کے بعد ایک توپ کو خاموش کرتے چلے گئے۔ سپاٹ فکسنگ میں پانچ سال کی سزا بتنے والے محمد عامر نے آتے ہی اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اگر شاہد آفریدی محمد عامر کی گیند پر کور پوزیشن پر کین ولیم سن کا پانچ رنز پر کیچ لے لیتے تو نیوزی لینڈ کی رہی سہی امیدیں اسی وقت دم توڑ جاتیں۔ اسکے بعد صہیب مقصود نے  بھی محمد عامر کے دوسرے سپیل کے پہلے ہی اوور میں ٹوڈ ایسٹل کا صفر پر آسان کیچ گرا دیا۔ محمد عامر نے چار اوورز میں اکتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے خلاف صرف چودہ گیندوں پر نصف سنچری بنانے والےمنرو نے اس بار پچیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی جسمیں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔پاکستانی بولرز نے صرف 19 رنز کے اضافے پر پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا۔ اُس وقت کپتان ولیم سن ہی میزبان ٹیم کی آخری امید تھے لیکن ان کی 70 رنز کی اننگز بھی ان کو ہارنے سے بچانے میں ناکام ثابت ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button