کھیل

تیسرا گمبیر کرکٹ ٹورنامنٹ پاک افغان کلب کے نام

دیر لوئر میں تیسرا گمبیر کرکٹ ٹورنامنٹ پاک افغان کلب نے اپنے نام کیا ہے۔ بدھ کو گمبیر گراونڈ پر کھیلے گئے فانل میچ میں پاک افغان کلب نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو تین رنز کا ہدف مقرر کیا۔

جواب میں گمبیر الیون مقررہ ہدف سر کرنے میں ناکام رہی اور فائنل پاک افغان کلب نے اپنے نام کرلیا۔  دو ماہ سے جاری اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے دو سو ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سابقہ صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ اور جندول بٹالین کے میجر رئیسانی نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button