کھیل

کرم ایجنسی میں آٹھ سال بعد سپورٹس میلے کا انعقاد

پشاور(ٹی این این) سنٹرل کرم میں آٹھ سال بعد قائد اعظم سپورٹس کے نام سے مقابلے اختتام پذیر ہوئے
گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ امجد علیخان ، کمانڈنٹ کرم ملیشیا عمر ملک اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں والی بال کے فائنل میچ میں کوہسار پبلک ہائی سکول مناتو کی ٹیم اور کرکٹ میں تین تیرہ آفریدی مناتونے کامیابی حاصل کرلی۔ اس موقع پر کھیلاڑیوں اور تقریب میں شریک علاقہ عوام کا کہناتھاکہ لمبے عرصے کے بعد کھیلوں کی سر گرمیاں ان کے علاقے میں بحال ہوئی ہے جس کی وجہ علاقے کے لوگ کافی خوش ہیں ۔
واضح ہے کہ سنٹرل کرم علاقہ دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے اور پچھلے آٹھ سال سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button