کھیل

ورلڈ ٹی20 کا اہم معرکہ آج پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہوگا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج پاکستان اپنا دوسرا میچ انڈیا کے خلاف کولکتہ میں کھیلے گا۔ یہ اہم میچ دونوں ٹیموں کے لیے جیتنا ضروری ہے ، کولکتہ میں کرکٹ کی تاریخی مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے بوم بوم آفریدی نے بدھ کو کولکتہ میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی میچ میں گیند اور بلے کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔

پاکستانی شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انڈیا کو امن کے ضمن میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہیں

سپر ٹین مرحلے کے افتتاحی میچ میں کیویز نے بھارتی سورماوں کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ، ایک سوستائیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں دھونی الیون اناسی رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ جبکہ گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کو پچپن رنز سے مات دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں فاتحانہ آغاز کیا، بوم بوم آفریدی نے انچاس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے کے بعد دو وکٹیں بھی اڑائیں ۔

بنلگہ دیش کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ یقینی طور پر انڈیا پر ایک نفسیاتی برتری رکھتے ہیں  جبکہ انڈیا کی ٹیم افتتاحی میچ نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد اس میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی ۔

میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے پشاور میں جگہ جگہ سکرین لگائے جائینگے جب ہوٹلوں میں بھی کسٹمرز کو راغب کرنے کے لئے پاک بھارت میچ کے بینرز لگائے گئے ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button