کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا سے جبکہ انگلینڈ کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ

ٹی 20 ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جبکہ دوسرے مقابلے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی۔ کیویز کی قیادت کین ولیم سن کریں گے جبکہ کینگروز کی کمان اسٹیو سمتھ سنبھالیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے پچھاڑا تھا۔ دن کے دوسرے مقابلے میں پروٹیز اپنی مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف کریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو پہلے میچ میں کالی آندھی کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button