کھیل

ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے دی، 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز تک محدود رہی۔

PAK VS BANG

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں  بھی پاکستان کے ساتھ اچھے مقابلے کی توقع تھی تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم سے واسطہ توقعات کو پاکستانی ٹیم نے خاک ملادیا۔
پہاڑ جیسے ہدف کے دبائو میں ایک رن کے مجموعے پر ہی بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ گر گئی،محمد عامر کی تیز اور خوبصورت بال پرسومیا سرکارکلین بولڈ ہو گئے۔ تمیم اقبال بھی خاص مزاحمت نہ کرسکے اور24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،صابر رحمان25رنز بنا سکے ،دونوں کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی نے آئوٹ کیا۔

World t20

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ہی پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کرسکے وہ 50 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے،مشرفی مرتضیٰ15رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کےمحمد عامر اور شاہد آفریدی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی کپتان کو49 رنز کی اننگ اور2 قیمتی وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

PAK BANg

اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کی واٹ لگا دی۔ بیٹسمینوںنے ورلڈ ٹی 20 کا پراعتماد آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو میچ جیتنے کیلئے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 میں پہلی مرتبہ 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا ۔

کولکتا کے ایڈن گارڈنز میں اوپنر احمد شہزاد اور شرجیل خان نے جارحانہ آغاز کیا لیکن شرجیل خان تیز رفتار بیٹنگ کی کوشش میں 10 گیندوں پر 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد محمد حفیظ اور احمد شہزاد نےبنگلادیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلےاور بارہویں اوور کی دوسری گیند پر سنچری اسکور کرلی۔PAK VS BANG BOWLING

اس دوران بنگلادیش کے تمام بولرزبے بس نظر آئے۔ احمد شہزاد نے 39 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی،جبکہ محمد حفیظ دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے ، دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95رنز بنائے۔ رہی سہی کسر بوم بوم آفریدی نے پوری کر دی انہوں نے 19 گیندوں پر 49 رنز بنائے،جس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button