کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آج بنگلہ دیش کے خلاف طبع آزمائی کرے گا

ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان آج بنگلا دیش کے خلاف میچ سے اپنا سفر شروع کرے گا۔ قومی شاہین نے پہلی اڑان بھرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

 پاکستانی شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف اپنی پہلی اڑان بھریں گے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میدان لگے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں بنگلا دیشی حریفوں کے خلاف بڑی انٹری ڈالنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ منگل کے دن تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے خوب پریکٹس کی۔ کپتان سمیت ٹیم منیجمنٹ کو شاہینوں پر مان ہے۔ عامر، عرفان اور وہاب تیکھی بولنگ سے ڈرائیں گے تو احمد، عمر اور پروفیسر بلا چلائیں گے۔ خود بوم بوم بیٹنگ اور بولنگ کے اسٹائل دکھائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button