کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 127 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ بھارت کی پوری ٹیم صرف 79 رنز بنا سکی۔

ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم کے مرد میدان ویرات کوہلی اور کپتان مہندرا دھونی نے کچھ ہمت دکھائی تاہم ویرات کوہلی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد دھونی نے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے۔ دھونی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کوئی اور بھارتی بلے باز کیوی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ بھارت کے چوٹی کے بلے باز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ سریش رائنا 1، یووراج سنگھ 4، پانڈیا 1، ایشون 10 جبکہ جدیجا اور نہرا بغیر کوئی سکور بنآئے آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایم جے سینٹنر نے 4، سودی 3، مکلم نے دو جبکہ اے ایف ملنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button