کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان آج سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولکتہ میں میدان سجے گا۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔

بوم بوم شاہد آفریدی پاکستان کی کمان سنبھالیں گے۔ دوسری جانب سری لنکا نے میگا ایونٹ کے لیے اینجلو میتھیوز کو کپتان مقرر کیا ہے۔ محمد سمیع ایڈن گارڈنز میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے ۔ پینتس سالہ فاسٹ بولر کی وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ ایشیا کپ میں شاہینوں نے لنکن ٹائیگرز کو چھ وکٹ سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پندرہ میچز میں پاکستان دس اور سری لنکا پانچ میں فاتح رہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button