کھیل

ورلڈ کپ کے لئے تمام کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں : شاہد آفریدی

پاکستانی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے جسمانی طور پرمکمل تیار ہیں۔ ہندوستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اعتماد حاصل کرنے کے  لئے پہلا میچ جیتنا ضروری ہوتا ہے اور اس فتح کے لئے ان کو اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

اُنیس مارچ کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ کولکتہ سٹیڈیم پر پاکستان کا ریکارڈ پہلے سے اچھا رہا ہے اور اس دفعہ بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ مارچ کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش یا اومان دونوں میں سے جیتنے والے ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button