کھیل

ورلڈٹی20 کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان نے زیمبابوے کو زیر کردیا

افغانستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر گروپ بی کے اہم میچ میں زمبابوے کو 59 رنز سے شکست دے کر سپر 10 مرحلے میں جگہ بنالی جبکہ دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلے بازوں نے درست ثابت کردیا۔ افغانستان کے چار کھلاڑی 63 کے اسکور پویلین لوٹ چکے تھے ایسےمیں سمیع اللہ شنواری اور محمد نبی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 161 تک پہنچایا۔ محمد نبی نے نصف سنچری مکمل کی اور آخری اوور میں 184 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشے پیانگارا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی ٹیم نے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیاتو پہلی وکٹ 26 کے اسکور پر گری جب ہملٹن مساکاڈزا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 43 کے اسکور سبانڈا بھی آؤٹ ہوگئے۔مسکا ڈزا اور ووسی سبانڈا کے آؤٹ ہوتے ہی زمبابوے کے بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے اور 8 وکٹیں 100 رنز سے پہلے گر گئیں۔زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
محمد نبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کوالیفائر گروپ بی کے اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی افغانستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اگلے مرحلے (سپر 10) میں پہنچ گیا جبکہ زمبابوے ٹیم کے ایونٹ کا سفر یہی پر اختتام کو پہنچا۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button