کھیل

بھارت کی جانب سے سیکورٹی کی پیشکش پر پاکستانی ٹیم انڈیا کے لئے روانہ

.بھارت سے سیکیورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے لیے ابو ظبی کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کررہے ہیں۔

بھارت جانے والے 27 رکنی وفد میں 12 عہدیدار شامل ہیں، اس سے قبل ائیر پورٹ پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 27 رکنی اسکواڈ لاہور کی کرکٹ اکیڈمی سے ائرپورٹ پہنچا، ٹیم ابوظہبی کی فلائٹ سے روانہ ہوئی ہے جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد گرین شرٹس آج شام کولکتہ روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کوابوظبی لے جانے والی پرواز20 منٹ تاخیرکاشکار ہوئی۔ جس کی وجہ سے ٹیم کی روانگی میں تاخیر کا سامنا ہوا۔ پروازکو3 بج کر 20 منٹ پر ابوظبی روانہ ہوناتھاجو 20منٹ تاخیر کے بعد 3 بجکر 40منٹ پر روانہ ہوگئی۔
ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم کے علاوہ 15 کھلاڑیوں کی ٹیم میں شاہد آفریدی، شرجیل خان، وہاب ریاض، عماد وسیم،احمدشہزاد،محمد عرفان،عمراکمل، محمد نواز، محمد عامر، سرفراز احمد شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button