کھیل

ورلڈ T20 کپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک، سیکورٹی کا ایشو مسئلہ کشمیر بن گیا

پاکستانی ٹی ٹوئینٹی سکواڈ کو ہندوستان میں سیکورٹی نہ دینے پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستان کی داخلہ وزارت کی جانب سے کہے گئے بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جب تک انڈیا حکومت خود پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی کی ضمانت نہیں دیتی ٹیم انڈیا نہیں جائے گی جبکہ ہندوستانی حکومت نے ابھی تک حکومتی سطح پر ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا جس میں پاکستانی سکواڈ کی کی سیکورٹی کی ضمانت دی گئی ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ جب تک ہندوستان کی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی اس وقت تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے ہندوستان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ورلڈ کپ ہورہا ہے اور ہماری ٹیم چمپیئن رہ چکی ہے جس کی بنیاد پر ٹیم کو ہندوستان جانے کی اجازت دی گئی تو وہاں میڈیا اور دیگر ذرائع نے اس غلط رنگ دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘افسوس کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑرہا ہے کہ جب تک حکومتی سطح پر کوئی سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، ٹیم کو ہندوستان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔’ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور آئی سی سی کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا لیکن اب یہ ہندوستانی حکومت پر ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت دے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button