کھیل
بین الاضلاعی خواتین مقابلے، بنوں نے میدان مارلیا

بنوں ڈویژن میں بین الاضلاعی خواتین مقابلوں میں بنوں کے خواتین نے میدان مار لیا۔ بنوں میں انٹرڈسٹرکٹ گیمز میں کھیلے گئے تیرہ مختلف کھیلوں میں میزبان ضلعے اور لکی مروت کی پانچ سو خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں بیس بال اور میڈ مینٹن سمیت سات مقابلوں میں جیت کے ساتھ بنوں ضلعے نے ایونٹ کی بڑی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ جبکہ لکی مروت چھ مقابلوں میں فتح یاب ہوکر دوسرے نمبر پر رہا۔