کھیل
اومان کا آئرلینڈ کو T20 کوالئفائنگ راؤنڈ میں شکست

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اومان نے ایونٹ کا اپ سیٹ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے۔
گزشتہ شب ہندوستان میں کھیلے گئے اس میچ میں آئرلینڈ نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے جو کہ کمزور نظر آنے والی اومان کی ٹیم نے آخری اوور میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورے کئے۔ اسی روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا ۔ ورلڈ ٹی ٹونئنٹی کپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں آج زیمبابوے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کا جبکہ افغانستان ہانک کانگ کا سامنا کرے گی۔