کھیل
کے پی سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کی تیس سالہ تقریب

سپورٹس رائیٹرز ایسو سی ایشن خیبرپختونخوا نے پچھلے سال بہترین کارکردگی دکھانے والے بارہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ہیں۔
گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں منعقد ہونے والے خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی تیس سالہ تقریب میں کھیلوں کے صوبائی وزیر محمود خان نے ان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس تقریب میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز ڈگری کالج مردان کی ڈائریکٹر میڈم گلناز کو لائف ٹائم ایچومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا۔ ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے میڈم گلناز نے اس ایوارڈ پر خوشی کااظہار کیا ہے اور اِسے کھیلوں کے لئے اپنے خدمات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔