کھیل

دھرم شالا کرکٹ گراؤنڈ پاکستانی ٹیم کے لئے حساس قرار

ہندوستان میں جاری ورلڈ کپ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے دھرم شالا کرکٹ گراؤنڈ پاکستانی ٹیم کیلئے حساس قرار دیاگیا ہے جہاں 19مارچ کو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ میزبان ہندوستانی ٹیم سے ہوگا۔
دھرم شالا کرکٹ گراؤنڈ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی وفد نے ملک پہنچ کر اپنی رپورٹ محکمہ داخل کو بھجوا دی ہے ، میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہمہ چل پردیش نے میچ کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی تو ان کے پاس کوئی راستہ نہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کو آج شیڈول کے مطابق ہندوستان روانہ ہونا تھا لیکن مذکورہ رپورٹ کے بعد ٹیم بھجوانے میں تاخیر کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button