کھیل

ورلڈ کپ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت میں شروع

آئی سی سی کے چھٹے ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے بھارت کے شہر ناگپور میں ہو گیا ہے۔
تین اپریل تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں کل 16 ٹیمیں شریک ہیں جن میں سے آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں ابتدائی آٹھ پوزیشنز پر براجمان ٹیمیں براہ راست دوسرے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر آٹھ ٹیمیں منگل سے شروع ہونے والے پہلے راو¿نڈ میں حصہ لے رہی ہیں اور ان میں سے دو 15 مارچ سے شروع ہونے والے سپر 10 مرحلے میں باقی آٹھ ٹیموں کے ساتھ شریک ہوں گی۔
پہلے راو¿نڈ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، ہالینڈ اور اپنا پہلا بڑا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے والی عمان کی ٹیم شامل ہے۔
دوسرے گروپ میں افغانستان کے ساتھ ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو رکھا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ زمبابوے اور ہانگ کانگ کے مابین کھیلا جا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ زمبابوے اور ہانگ کانگ کی ٹیم کسی ٹی 20 میچ میں مدِمقابل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button