کھیل
باجوڑ میں صدا بہار فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

باجوڑ ایجنسی میں آج سے صدابہار فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا ہے جس میں ایجنسی بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ایجنسی سپورٹس اننتطامیہ نے کیا ہے۔
آج باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی میچ میں سپر ستار اور باجوڑ سٹار مد مقابل رہے جو کہ صفر۔ صفر سے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایجنسی سپورٹس افسر فضل اکبر خلجی ے کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایجنسی کی سطح پر کھیلوں کا ایک بڑا میلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔