کھیل

ورلڈ T20 کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان، احمد شہزاد شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں  احمد شہزاد کو خرم منظور کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کی منظوری دے دی ہے۔

خرم منظور کی مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین پی سی بی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور محمد نواز، انور علی اور محمد سمیع کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان نے اہم ترین ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں اس مسئلے کے حل کیلئے تجربہ کار احمد شہزاد پر ایک بار پھر انحصار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ احمد شہزاد نے پاکستان سپرلیگ میں بھی کچھ فارم کا مظاہرہ کیا بصورت دیگر ہمارے پاس کوئی ایسا اوپننگ بلے باز نہیں جس نے متاثر کیا ہو۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہد آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔

اس کے علاوہ 12 رکنی مینجمنٹ بھی پاکستانی ٹیم کے ہمراہ ہندوستان جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button