کھیل

بھارت ایشیا کپ کا چھٹی بار چیمپئین بن گیا

ایشیاء کپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ بھارت نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

Bangladesh-vs-India-1st-T20-Asia-Cup-2016-Match-Prediction

کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔  شکیب الحسن اور صابر رحمان نے ٹیم کو سنبھالا اور پراعتماد طریقے سے بیٹنگ کی۔

Ind-vs-BAN

تاہم 64 رنز پر بنگلا دیش کو شکیب الحسن کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔ جدیجا کے اس اوور میں مشفق الرحیم رن آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے فوری بعد مشرفی مرتضیٰ بھی بغیر کوئی سکور بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ صابر رحمان اور محمود اللہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ صابر رحمان 32 جبکہ محمود اللہ india-145621704133 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 15 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ایشون، اشیش نہرا، بمرا اور جدیجا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ بارش کے باعث ایشیاء کپ کا فائنل 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button