کھیل

ایشیا کپ ٹائٹل کے لئے بھارت اور بنگلہ دیش آج میدان میں اُترینگے

ایشیاء کپ کے فائنلمیں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

 ایشیاء کپ کے فائنل میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم آج بھارت سے ٹکرائے گی۔ بھارت کی قیادت ایم ایس دھونی جبکہ مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کی کمان سنبھالیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو بنگلہ دیش نے تین میچوں میں فتح کا جھنڈا گاڑا اور صرف ایک میں شکست کا مزہ چکھا۔ دوسری جانب پہلے مرحلے میں بھارت کی ٹیم تمام حریفوں کو پچھاڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی۔ بنگلہ دیش کے پاس پہلی بار ایشیاء کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے جبکہ بھارت پانچ بار ایشیاء کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button