کھیل
خیبرپختونخوا انٹر گرلز کالجز مقابلے اختتام پذیر

خیبرپختونخوا کے خواتین کالجوں کے درمیان ہونے والے کھیلوں کے مقابلے مردان میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
پختونخوا سپورٹس بورڈ کی وساطت سے ترتیب دئے گئے ان مقابلوں میں تئیس سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ تیرہ مختلف کھیلوں میں ضلع مردان نے نیٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، کرکٹ اور ہاکی کے ٹائٹل اپنے نام کئے۔ اسی طرح ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردان چار گولڈ میڈلز جیتنے کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ملاکنڈ دو گولڈ میڈلز جیتنے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا اور صوابی نے ایک گولڈ میڈلز حاصل کرنے پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ان مقابلوں میں مردان، صوابی، ملاکنڈ او بونیر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ۔ اختتامی تقریب میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائیس چانسلر نے اعلٰی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامت تقسیم کیں۔